نگران حکومت کا مینڈیٹ صاف ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت ہے ٗ رضا ربانی

نگران حکومت کی طرف سے ایف آئے ٹی ایف کے دئیے گئے پلان پر آمادگی کا معاملہ سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں اٹھایا جائیگا ٗ بیان

اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے تحت نگران حکومت کا مینڈیٹ صاف ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت ہے۔ پیر کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کو امیداروں کو سکیورٹی اور تحفظ فراہم کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی طرف سے ایف آئے ٹی ایف کے دئیے گئے پلان پر آمادگی کا معاملہ سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں اٹھایا جائے گا کیونکہ نگران حکومت نے پیرس جانے ، یا وہاں وعدے کرنے سے قبل سینیٹ کو بھی اعتماد میں نہیں لیااور اس اقدام سے انہوں نے نئی بننے والی حکومت کو ان معاہدوں پر عملدرآمد کا پابند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ فیصلہ کریگا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دی جانے والی شرائط پر اتفاق کیا جائے یا نہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں