سیاست میں تشدد کی غلط روایت کو کچھ لوگوں نے پروان چڑھایا ٗ پاکستانی سیاست میں تشدد سے جلد جان چھڑانی ہوگی ٗ مریم نواز

مریم نواز
Loading...

اختلاف پر اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے ٗ کچھ لوگوں کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی ٗوالدہ کی طبیعت بہتر ہوتے ہی اپنے وطن واپس جائیں گے ٗ میڈیا سے گفتگو

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست میں تشدد کی غلط روایت کو کچھ لوگوں نے پروان چڑھایا ٗ ہمیں پاکستانی سیاست میں تشدد سے جلد جان چھڑانی ہوگی۔لندن میں ہارلے اسٹیٹ کلینک پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اختلاف پر اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے لیکن کچھ لوگوں کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی۔ انہوں نے سیاست میں تشدد کی غلط روایت کو پروان چڑھایا تاہم ہمیں پاکستانی سیاست میں تشدد سے جلد جان چھڑانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ والدہ کی طبیعت بہتر ہوتے ہی اپنے وطن واپس جائیں گے۔

Loading...

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نوازنے اگلے ہفتے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔یاد رہے کہ نواز شریف اپنی علیل بیوی کی عیادت کے لیئے لندن میں موجود ہیں۔ منگل کو نواز شریف کی ڈاکٹرز سے تفصیلی ملاقات ہوگی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

(Visited 22 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں