پڑھیئے جی میل پر ای میلز کو شیڈول کیسے کیا جاسکتا ہے؟

جی میل

نیویارک: انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے جی میل پر اب 146ای میل 145 کو شیڈول کرانے کی سہولت متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اینڈرائیڈ کے 146 جی میل ایپ145 میں ایک نئے فیچر کو شامل کرنے جارہا ہے جس کے ذریعے اب صارفین 146 میلز 145 کو شیڈول بھی کرسکیں گے، اس فیچر کی تیاری پر کام جاری ہے اور مستقبل قریب میں اسے ایپ میں اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

loading...

اس فیچر کے بارے میں معلومات اس وقت سامنے آئیں جب ایک کوڈ کے استعمال کے ذریعے ای میلز کے 146 شیڈول سینڈ145 کے عمل کو متعدد بار استعمال کیا گیا، صارفین اب بھی مختلف طریقوں سے میلز کو شیڈول کررہے ہیں تاہم باقاعدہ طور پر مخصوص فیچر کے ذریعے اس طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر کمپوز آپشن کے برابر میں رکھا جائے گا جس پر کلک کرنے کی صورت میں میلز شیڈول کرنے کے لیے وقت اور تاریخ سامنے آئے گی، صارف اپنی مطلوبہ تاریخ اور وقت کو منتخب کرکے ای میل کو شیڈول کرسکے گا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آبی بحران کا واحد حل: نیشنل اکنامک چارٹر

اپنا تبصرہ بھیجیں