قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج کرینگے،شہباز شریف

شہباز شریف

لاہور : مسلم لیگ )(ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے، ملک کو ایٹمی طاقت بنانے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ نوازشریف سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے دوران انہیں الیکشن کے بارے میں مکمل آگاہ کیا، وہ پرعزم دکھائی دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے اور احتجاج سے متعلق نواز شریف کو بھی آگاہ کردیا ہے، ابھی ہم نے آواز نہ اٹھائی تو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

(ن) لیگ کے صدر کا کہنا تھاکہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ نوازشریف سے کوئی نہیں چھین سکتا۔آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں لائحہ عمل پر غور ہوگا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سڑکوں پر احتجاج کرنے کی بجائے اسمبلی میں احتجاج کی حامی ہے اور اے پی سی میں لائحہ عمل پیش کرے گی کہ ملک اس صورتحال میں ہے اس میں سڑکوں پر احتجاج نہیں کرنا چاہیے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  خواجہ سراوں کیلئے شناختی کارڈ کے اجراء کے عمل کو سادہ اور آسان بنایا جائیگا، چیف سیکرٹری پنجاب

اپنا تبصرہ بھیجیں