پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے،اسد عمر

اسد عمر

لاہور:متوقع وفاقی وزیرخزانہ ا سدعمرنے کہاہے کہ تحریک انصاف نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیاہے،ملک کے معاشی مسائل کے حل کیلئے ایک اکنامک کونسل اورایک بزنس ایڈوائزری کونسل قائم کی جائے گی ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے جوعالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کرنے سمیت دوسرے تمام پہلوؤں پرغور کرنے کاتقاضہ کرتی ہے۔تاہم ہم اپنے دوراقتدار میں ایسی پالیسیاں وضع کریں گے جس سے پاکستان مستقبل میں آئی ایم ایف کے دروازہ پر دستک دینے سے گریز کرے گا۔

loading...

اسدعمرنے قومی سلامتی کے امور پرسمجھوتہ نہ کرنے کے سلسلے میں اپنی جماعت کے عزم کااعادہ کیا۔ایک سوال پرانہوں نے  کہاکہ اگر ریاستی ادارے مستحکم ہوں توگردشی قرضوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔متوقع وزیرخزانہ نے کہاکہ معیشت میں حکومت کاکردارایک سہولت کارکاہے اورمعیشت کی بحالی اورترقی کیلئے نجی شعبے کااہم کردار ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اتوارکو بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں