اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کا اجلاس جاری ہے

آل پارٹیز کانفرنس

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے مابین رابطوں میں بھی تیزی آ گئی ہے۔ اسمبلیوں میں حکمت عملی فائنل کرنے کیلئے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کا اجلاس جاری ہے۔

اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس میں حالیہ انتخابات 2018ء میں ہونے والی دھاندلی اور اس کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، ایم ایم اے، اے این پی، نیشنل پارٹی رہنما شریک ہیں لیکن متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما غیر حاضر ہیں۔ اجلاس میں وزیرِاعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے معاملے پر غور کیا جا رہا ہے۔

loading...

آل پارٹیز کانفرنس کے اجلاس کی میزبانی مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کر رہے ہیں۔ ن لیگ کی جانب سے اس اجلاس میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی، راجا ظفر الحق، احسن اقبال، مشاہد حسین سید اور مشاہد اللہ خان شریک ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی شرکت متوقع تھی لیکن اہم شخصیات پر مبنی پیپلز پارٹی وفد نے شرکت یقینی بنائی۔ اس وفد میں یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، شیری رحمان، نوید قمر اور دیگر شریک ہوئے جبکہ ایم ایم اے کی جانب سے مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی، محمود اچکزئی، اسفند یار ولی، لیاقت بلوچ، اور مولانا عبدالغفور حیدری، میاں افتخار حسین، مولانا اویس نورانی اور حاصل بزنجو شریک ہوئے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سلیکشن اور ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا‘نجم سیٹھی

اپنا تبصرہ بھیجیں