موبائل فون کے ساتھ کسی کو آتے دیکھ کر گھبرا جاتا ہوں ٗویرات کوہلی

ویرات کوہلی

برمنگھم: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ اگر میں دو افراد کو موبائل فون کیساتھ اپنی جانب بڑھتا دیکھوں تو گھبراہٹ کا شکار ہوجاتا ہوں۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے بتایا ہے کہ گزشتہ دسمبر میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کے بعد دونوں فن لینڈ کے شہر رووانیمی کے لیپ لینڈ ٹاؤن گئے، ان کا خیال تھا کہ کرسمس کے موقع پر سانتاکلاز کی سرزمین پر کوئی ان پر دھیان نہیں دیگا، مگر ایک کافی شاپ میں جاتے ہوئے انھیں تین بھارتی شائقین اپنے پیچھے آتے دکھائی دئیے جو تصاویر کے خواہاں تھے، آخر انھیں اس بات پر راضی کیا گیا کہ وہ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کریں گے۔

loading...

کوہلی نے والد کی وفات کو اپنی زندگی کا مشکل ترین لمحہ کہتے ہوئے اگلے ہی روز ڈومیسٹک میچ کھیلنے کی وجہ اپنے والد کی ہی خواہش پورا کرنے کو قرار دیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی کا جوڑاکس فیشن ڈیزائنرنےتیارکیا ، گھونگھٹ کی لمبائی کتنے میٹر؟جانیئے

اپنا تبصرہ بھیجیں