عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں،عمران خان

عمران خان

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں،نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ لینے دوں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے تاہم منسٹر انکلیو کے اسپیکر ہاؤس میں قیام پر غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا سمیت صوبائی وزرا کا پروٹول کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تمام وزرا عمران خان کے بنائے گئے ایس او پیز کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ کسی کو لینے دوں گا جب کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نگران حکومت نے شفاف، غیرجانبدارانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کا وعدہ پورا کیاہے،ڈاکٹر حسن عسکری

اپنا تبصرہ بھیجیں