عمران خان کی حلف برداری میں ضرور جاؤں گا، سدھو

نوجوت سنگھ سدھو

ممبئی :سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پی ٹی آئی چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔گفتگو

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ضرور جاؤں گا ٗ تقریب میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بلند کردار اور قابل اعتماد آدمی ہیں، اسپورٹس مین رکاوٹیں توڑ کر راستے بناتے ہیں اور لوگوں کو متحد کرتے ہیں

loading...

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو، سنیل گواسکر اور بالی ووڈ اسٹار عامر خان کو بھی مدعو کرلیا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  محکمہ خزانہ پنجاب کنڑیکٹ ملازمین کے لیے خوشخبری ، مستقل کرنے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال

اپنا تبصرہ بھیجیں