نواز شریف کو اس نہج پر پہنچانے کا ذمہ دار یہی ٹولہ ہے،شیخ رشید

شیخ رشید
loading...

اسلام آباد :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے طلال چوہدری کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی گریڈ لوگوں کیلئے کمپنی کی مشہوری ضروری ہوتی ہے، نواز شریف کو اس نہج پر پہنچانے کا ذمہ دار یہی ٹولہ ہے۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ بداخلاق ٹولہ ہے جس کی سوچ نواز شریف کی ہے ٗطلال چوہدری الیکشن ہار گئے، اب نااہلی سے فرق نہیں پڑتا ٗیہ صرف میڈیا میں ان رہنے کیلئے سب کچھ کرتے ہیں۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے ن لیگ کے رہنما طلال چودھری کو توہین عدالت کیس میں نااہل قرار دیا۔ لیگی رہنما کو عدالت برخاست ہونے تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔طلال چودھری توہین عدالت کیس کا فیصلہ 11 جولائی کو محفوظ کیا گیا تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  دبئی میں بھارتی خاتون کو چھیڑنے والابنگالی گرفتار

اپنا تبصرہ بھیجیں