پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا سابق کپتان کیخلاف کارروائی کا امکان

سابق کپتان کلیم اللہ
loading...

لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ نے بیرون ملک کلب فٹ بال کھیلنے کے لیے پی ایف ایف کو آگاہ نہیں کیا۔سیکرٹری پی ایف ایف احمد یار کے مطابق کلیم اللہ نے ایشین گیمز کی تیاری کے لیے لگائے گئے کیمپ میں بھی شرکت نہیں کی، ان کے خلاف کارروائی کے لیے قانونی مشاورت کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ کلیم اللہ کی حال ہی میں ترکی کے کلب ازمیر سپورز سے معاہدہ کیا تھا جب کہ اس سے قبل وہ ترک کلب اردھنپور کی نمائندگی کرتے تھے۔ 26 سالہ کلیم ا للہ نے 2009 سے 2014 تک کے آر ایل کی نمائندگی کی اس کے علاوہ وہ کرغستان کے کلب ڈور ڈوئی اور امریکی کلبوں سیکرامانٹو اور تلسارونیکس کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان کی بہادر خاتون پہ بننے والی فلم "مائی پیور لینڈ" آسکر کی دوڑ میں شامل

اپنا تبصرہ بھیجیں