چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے بنی گالہ آنے والے رہنماؤں کو موبائل فون لانے پر پابندی عائد کردی

چیئرمین عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان الیکشن میں فتح کے بعد مزید محتاط ہوگئے ہیں اور انہوں نے بنی گالا آنے والے رہنماؤں پر موبائل فون اندر لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ہی روز میں باضابطہ طور پر پاکستان کے وزیر اعظم بن جانے والے عمران خان الیکشن میں فتح کے بعد محتاط ہوگئے ہیں اور انہوں نے سکیورٹی پروٹوکولز کو فالو کرنا شروع کردیا ہے۔

loading...

عمران خان نے بنی گالہ میں آنے والے رہنماؤں کے موبائل فون لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ عمران خان سے ملاقات کیلئے آنے والے رہنماؤں کو فون باہر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو موبائل فونز ڈرائنگ روم میں لانے سے بھی منع کردیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شادی کے بعد بھی اپنے شوہر کو وقت نہیں دے پاتی‘انوشکا شرما

اپنا تبصرہ بھیجیں