انتخابات میں بے ضابطگی کے شواہد پارٹی الیکشن سیل کو بھیجے، بلاول بھٹوزرداری

بلاول بھٹوزرداری

کراچی:  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی حالیہ انتخابات کو مسترد کرچکی ہے، انتخابات میں بے ضابطگی کے شواہد پارٹی الیکشن سیل کو بھیجے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ہمایوں خان نے پارٹی چیئرمین کو انتخابات کی بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ کارکنوں کو متحرک رکھا جائے، جلد خیبرپختونخوا کا تفصیلی دورہ کروں گا، پیپلزپارٹی کارکنوں جیسا بہادر، ثابت قدم اور وفادار کوئی نہیں ہے۔

loading...

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جمہوریت سب سے زیادہ عزیز ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبہ کوئی کٹھ پتلی جماعت نہیں صرف پیپلزپارٹی ہی بنا سکتی ہے، انہوں نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کسی کی غیرمشروط حمایت نہیں کریں گے ہماری حمایت اور مخالفت صرف عوامی مسائل کی بنیاد پر ہوگی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مجھے نااہل کرنا ہی تھا اس لئے اقامہ کی آڑ لی گئی، نواز شریف

اپنا تبصرہ بھیجیں