وزیراعظم کے لیے ان کا اپنا گھر موجود ہے،سپیکر ہاؤس میں رہائش نہیں کر سکتے، خورشد شاہ

خورشد شاہ

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد سپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے،

سپیکر ہاؤس پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے اور اس میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اور کوئی رہائش اختیار نہیں کر سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ساتھ کیا معاہدہ کیا ہے آگے چل کر دیکھا جائیگا ٗیہ ایم کیو ایم کی مرضی ہے، کیا لیا ہے کیا دیا ہے؟

عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس میں رہنے کی جگہ سپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے لیے ان کا اپنا گھر موجود ہے، عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد سپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے،سپیکر ہاؤس پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے اور اس میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اور کوئی رہائش اختیار نہیں کر سکتا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ایرانی سفیر کی ملاقات

اپنا تبصرہ بھیجیں