لاہور ڈیفنس بی کے گھر سے26 سالہ ماڈل کی پھندا لگی لاش برآمد

انعم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جنرل ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا

لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس بی کے ایک گھر سے 26 سالہ ماڈل انعم تنولی کی پھندا لگی لاش برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا کچھ اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ انعم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جنرل ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ انعم تنولی دو ماہ قبل اٹلی سے پاکستان واپس آئی تھیں اور انہوں نے فیشن ڈیزائنگ کا کورس کر رکھا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے ماڈل کی والدہ کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا ہے۔انعم کے اہلخانہ کے مطابق ماڈل گزشتہ کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور ان کا علاج بھی جاری تھا۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں سابق ماڈل اور فری لانس صحافی قرۃالعین (عینی) علی خان کی لاش ان کی رہائش گاہ سے بر آمد کی گئی تھی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کرینہ کپور اب برطانوی یونیورسٹی میں پڑھائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں