ہریتھک روشن کی بیماری سے متعلق بہن کا اہم انکشاف

ڈاکٹروں نے جب ہریتھک کو بیماری سے متعلق بتایا تو میرا دل ٹوٹ گیا تھا، سنینا روشن

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی بہن سنینا روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے جنیٹک ڈس آرڈر کی وجہ ہریتھک کے اداکار بننے کے امکانات مسترد کردیئے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار اور ہدایتکار راکیش روشن کی بیٹی اور ہریتھک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے بھائی سے متعلق سوشل میڈیا پرانکشاف کیا ہے کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب ہریتھک 13 سال کا تھا اور وہ ہر وقت بلند آواز سے کتابوں کا مطالعہ کیا کرتا تھا اور اکثر وہ صبح و شام باتھ روم میں اپنی آواز کو ریکارڈ کیا کرتا تھا تاکہ الفاظوں کی ادائیگی کی درستگی ہو سکے اور یہ عمل اس وقت تک کرتا رہتا تھا جب تلک کوئی لفظ صحیح طرح ادا نہ ہو جائے۔

سنینا کا کہنا تھا کہ ایک دن ہریتھک کی کمر میں شدید درد اْٹھا جس کے بعد اسے ڈاکٹروں کے پاس لیکر گئے جہاں کچھ دن کے علاج اور دیگر ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہریتھک کو جنیٹک ڈس آرڈر ہے اور انہوں نے سختی سے تنبیح کی کہ وہ اداکار بننے کی خواہش ختم کردیں کیوں کہ یہ بہت ہی حساس معاملہ ہے اور اگر وہ اچھل کود یا ڈانس وغیرہ کرتے ہیں تو وہ کم از کم پانچ سال تک وھیل چیئر کے محتاج ہو جائیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے سٹے بازی نکلے، اربازخان کو لولیس اسٹیشن طلب کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں