آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانی
Astrologer Ali Zanjani_aajkal_google
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
جنوری02 منگل۔
برج حمل
  سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ دوست تعاون کریں گے۔ جس سے بہت سے درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔
برج ثور
  مالی اور دوسرے مسائل ختم ہو سکیں گے۔ کاروباری معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے اور اہم معاہدے کریں گے جو بعد میں فائدہ مند ثابت ہونگے۔ 
برج جوزا
  ایسے افراد جن کی صحت جسمانی متاثر چلی آرہی تھی اب ان کی صحت بہتر ہو سکے گی۔ نئے مشاغل ‘ الیکٹرونک میڈیا میں آپ کی دلچسپیاں بڑھیں گی۔
برج سرطان
  شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ 
برج اسد
  آپ اپنے پینڈنگ کام باآسانی تھوڑی کوشش فرمانے سے انجام دے سکیں گے۔ خانگی مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔ تعمیر و ترقی کا جذبہ غالب رہے گا۔
برج سنبلہ
  بیروزگار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ شراکتی کاروبار معاملات لین دین کے تنازعے ابھر سکتے ہیں۔ انعامی اسکیموں میں دلچسپیاں بڑھیں گی ۔
برج میزان
  جنس مخالف کے دام فریب میں آنے سے بچیں ورنہ آپ کی حیثیت و شخصیت متاثر ہو سکتی ہے ۔معاشرے اور بزرگوں میں رسوائی پیش آنے کا اندیشہ ہے ۔
برج عقرب
 کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔
برج قوس
  گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔
برج جدی
  شریک حیات کی بے جا خواہشات کے باعث کشیدگی ہو سکتی ہے۔ معاملات غلط فہمی کا شکار رہیںسوچ مثبت رہے گی۔عزت و توقیر میں اضافہ ہو سکے گا۔
برج دلو
  گھریلو معاملات آپ کی مشکلات کم ہو سکیں گی۔ کاروباری معاملات میں فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ گھریلو اور خاندانی معاملات کو طے کر سکیں گے۔
برج حوت
 اخراجات  میں اضافے کا امکان ہے۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ خواہشات پوری ہو سکیں گی۔ ملازم پیشہ افراد کو مالی مسائل پیش آسکتے ہیں
———————————————————————————

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آج کا دن کیسا گزرے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں