ٹرمپ کی دھمکی پر، چین پاکستان کی حمایت میں سامنے آگیا

ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکی

عالمی برادری کو دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کر نا چاہئے، چینی وزارت خارجہ
چین اور پاکستان کو ہر ماحول میں اسٹریٹجک شراکت داری کو قائم رکھنا ہے، پاکستان دوسرے ممالک کیساتھ دہشت گردی سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے باہمی احترام کی بنیاد تعاون کر رہا ہے،ترجمان
بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دی جانے والی حالیہ دھمکی کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کر نا چاہیے ٗچین اور پاکستان کو ہر ماحول میں اسٹریٹجک شراکت داری کو قائم رکھنا ہے، چین اپنے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے لوگوں کو مزید فائدہ پہنچانے کا خواہش مند ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ ژوانگ نے منگل کو پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے، پاکستان نے بین الاقوامی انسداد دہشت گردی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ پاکستان دوسرے ممالک کے ساتھ دہشت گردی سمیت خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی احترام کی بنیاد تعاون کر رہا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کو ہر ماحول میں اسٹریٹجک شراکت داری کو قائم رکھنا ہے، چین اپنے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے لوگوں کو مزید فائدہ پہنچانے کا خواہش مند ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی امداد کو بیو اقوفی قرار دیا تھا۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے اور افغانستان میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے میں معمولی مدد ملتی ہے لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹویٹ پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا تھا۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ طلبی کے دوران امریکی سفیر سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ کی وضاحت بھی مانگی گئی۔

مزید پڑھیں۔  امریکا نے جنگی بحری جہاز بھیج کر ہماری ملکی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے ٗچین

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں