لاہور برکت مارکیٹ، بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق, 6 زخمی

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کی برکت مارکیٹ میں سات منزلہ عمارت میں واقع بیکری میں آگ بھڑک
loading...

آگ صبح 6 بجے کے قریب شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کی برکت مارکیٹ میں سات منزلہ عمارت میں واقع بیکری میں آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہو گئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122،فائر بریگیڈ سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے فوری آپریشن شروع کیااور تقریباً دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ،آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا ،لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آگ صبح 6 بجے کے قریب شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جبکہ اموات دم گھٹنے کہ وجہ سے ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  گلیکسی ایس 9 کی فروخت میں کمی کی وجہ سامنے آگئ

اپنا تبصرہ بھیجیں