لاہور ہائیکورٹ سے فراڈ میں ملوث ملزم فرار، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس

ملزم پر ایک کروڑ 31 لاکھ کا باؤنس چیک دینے کا الزام ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت خارج ہونے پر فراڈ کے الزام میں ملوث ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ملزم ظہیر عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار پر ایک کروڑ 31 لاکھ کا باؤنس چیک دینے کا الزام ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش میں درخواست گزار قصور وار ثابت ہوا ہے۔

عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ملزم عدالتی حکم سنتے ہی باہر آیا اور رفو چکر ہو گیا جس پر پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ پولیس کی بھاگ دوڑ کے باوجود فراڈیا پولیس کے ہاتھ نہ آیا اور بالاآخراحاطہ عدالت سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بھارت کے لیے کشمیریوں کی جانوں کی کوئی قیمت نہیں،انجینئر عبدالر رشید

اپنا تبصرہ بھیجیں