شاہد خاقان عباسی کی سحرو افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت

شاہد خاقان عباسی
Loading...

بیوروکریسی عوامی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بل تعطل فراہمی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ مہینوں خصوصاً ماہ رمضان میں لوڈ مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ تمام بجلی گھروں کو فعال رکھا جائے۔وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی کو بجلی واجبات کی وصولی بہتر اور توانائی شعبے میں اصلاحات کیلئے میرٹ پربھرتی کی ہدایت کی۔

Loading...

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کا اسلام آباد میں 108ویں مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان نے معیشت اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں کئی چیلنجز کا سامنا کیا، بیوروکریسی ریاست کی ریڑھ کی ہڈی ہونے کے باعث جدید خطوط پر اپنے آپ کو تیار کرے۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد گورننس اور عوامی خدمت میں بہتری آئی ہے۔ بیوروکریسی کو عوامی مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا

(Visited 12 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں