میرا مقابلہ زرداری یاعمران سے نہیں، خلائی مخلوق کیساتھ ہے جو نظر نہیں آتی،نوازشریف

نوازشریف

پی ٹی آئی قوم سے مذاق کررہی ہے، ان کو کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نکال دیا گیا،پاکستان کی عوام میرے ساتھ ہے، کروڑوں لوگ وزیرِاعظم منتخب کراتے ہیں لیکن پانچ لوگ منصب سے فارغ کر کے نکال دیتے ہیں،صادق آبادمیں جلسے سے خطاب

صادق آباد: سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ زرداری یاعمران سے نہیں اس خلائی مخلوق کیساتھ ہے جو نظر نہیں آتی، پی ٹی آئی قوم سے مذاق کررہی ہے، ان کو کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نکال دیا گی۔

پاکستان کی عوام میرے ساتھ ہے، کروڑوں لوگ وزیرِاعظم منتخب کراتے ہیں لیکن پانچ لوگ منصب سے فارغ کر کے نکال دیتے ہیں۔صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف قوم سے مذاق کر رہی ہے، انہیں کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کوئی کام نہیں۔

loading...

نوازشریف نے کہا کہ میرا آصف علی زرداری اور عمران خان سے کوئی مقابلہ نہیں۔ نوازشریف نے کہاکہ اگر صادق آباد جاگ رہا ہے تو جنوبی پنجاب کا دل جاگ رہا ہے، نواز شریف کو بھی آپ سے اتنی ہی محبت ہے، یہ محبت آسانی سے نہیں ملتی، میں خوش نصیب ہوں۔ مریم نواز نے ٹھیک کہا ہے کارکنوں اور میرے درمیان فاصلہ زیادہ ہے، کارکنوں کو تو میرے پاس ہونا چاہیے تھا۔

 کوئی بات نہیں یہ دوری بھی ختم ہو جائے گی۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نکال دیا گیا، مجھے فیصلہ سمجھ نہیں آیا، پھر مجھے تاحیات نااہل کر دیا گیا۔ میرے خلاف فیصلے کرنے والے صادق آباد آ کر عوام کا جذبہ دیکھیں، تم جتنے فیصلے سناتے ہو ان کا اتنا ہی جذبہ بڑھتا ہے۔

مزید پڑھیں۔  ن لیگ بوکھلاہٹ کاشکارہے شکست کے ڈرسے میرے مقابلے میں کوئی لیگی الیکشن لڑنے کو تیار نہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد

میرے خلاف فیصلہ دینے والے عوام کا فیصلہ بھی سن لیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی تو شے ہی کچھ نہیں، ان کو کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا، کرکٹ کے زمانے میں نواز شریف کی خدمت کو بھول گئے، شوکت خانم ہسپتال بنانے کے لیے ہماری خدمت کو بھلا دیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں