صحافیوں کے خلاف جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لائیں،آصف زرداری

آصف زرداری

صحافی کو اس کی جان پر کسی قسم کا دباؤ اور خطرات لاحق نہ ہوں،آصف زرداری

لاہور : سابق صدر آصف زرداری نے آزادی صحافت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ آج کا دن ہمیںیہ مناسب موقع فراہم کرتا ہے کہ آزادی اظہار جس کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے ہے اس کا تحفظ کریں ۔

آصف زرداری نے کہاکہ اطلاعات تک رسائی کا حق استعمال کرنے کیلئے آزادی اظہار کی ضرورت ہوتی ہے یہ ضروری ہے کہ صحافی کو اس کی جان پر کسی قسم کا دباؤ اور خطرات لاحق نہ ہوں ۔

loading...

آصف زرداری نے کہاکہ اس عالمی یوم صحافت کے موقع پر ہم صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہا ر کرتے ہیں اور ہم سب سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحافی محفوظ رہیں اور صحافیوں کے خلاف جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لائیں ۔ا نہوں نے کہاکہ یہ بات بھی اہم ہے کہ صحافیوں کو جسمانی تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی تحفظ بھی حاصل ہو ۔

آصف زرداری نے مطالبہ کیا کہ ایسا طریقہ کار اپنایا جائے جس سے صحافیوں کے معاشی حقوق کا تحفظ ہوسکے کیونکہ معاشی طور پر صحافیوں کا گلا گھونٹنا جسمانی تشدد کے خطرے سے کم نہیں ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بغض بھٹو میں جو کرنا چاہتے ہیں کریں مگر پیپلزپارٹی کو عوام سے نہیں نکال سکتے ، بلاول بھٹو زرداری

اپنا تبصرہ بھیجیں