پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہور میں کاروائیاں

پنجاب فو ڈاتھارٹی

ناقص انتطامات،غلط لیبلنگ پرمعروف واٹرفلٹریشن پلانٹ سربمہر، 61فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری

لاہور:پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے گندگی کی بھرمار, باسی گوشت کے استعمال پر معروف فرائیڈچکن پوائنٹ ،آر او پلانٹ کی عدم موجودگی پر آئس فیکڑی اور خراب اوزونیڑ،غلط لیبلنگ پر پیسفیک بلیوواٹر پلانٹ کو سربمہر کر دیا۔ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر6فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر45,500کے جرمانے عائد کئے۔

 بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے 61فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔اے ڈی جی فوڈ اتھارٹی رافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے داروغہ والاکے علاقے میں واقع معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ لاہور فرائیڈ چکن کو گندگی کی بھرمار،مضر صحت آئل،باسی گوشت کے استعمال، حشرات کی بھرمار پر سیل کردیا۔

دوسری جانب آراو پلانٹ کی عدم موجودگی ،لائسنس اورواٹر ٹیسٹ نہ ہونے،غلط لیبلنگ ،غیر قانونی طور پرپی ایف کا لوگو استعمال کرنے پیسفیک بلیو واٹر فلٹریشن پلانٹ کو سیل کر دیا۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کبیر الدین آئس فیکٹری کو زنک آلود بلاکس استعمال کرنے،ورکرز کی ذاتی صفائی اور پانی کے لیب ٹیسٹ نہ ہونے، پروڈکشن یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر سربمہر کر دیا۔

فیکٹری سے تیار کردہ بھاری مقدار میں برف شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھی۔ علاوہ ازیں فوڈسیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں مزید کاروائیاں کرتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی،ناقص تیل ،کھلے رنگ اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی اور حشرات کی بہتات پر6فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر45,500 کے جرمانے عائد کئے ۔جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 61فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

(Visited 26 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں