اسامہ بن لادن کو کتنے فٹ سے گولی ماری؟ آپریشن میں شامل امریکی فوجی کے انکشافات

اسامہ بن لادن
loading...

میرے ساتھی نے ایک خود کش بم بار پر چھلانگ لگا کر ہم سب کو ہلاک ہونے سے بچا لیا،امریکی ٹی وی سے گفتگو

القاعدہ تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کے قاتل امریکی بحریہ کے اہل کار روبرٹ اونیل نے ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے نئی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ بن لادن کی ہلاکت کے سات برس پورے ہونے پر امریکی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اونیل نے بتایا کہ آپریشن میں اس کی شرکت کا فیصلہ طے نہیں تھا۔ اس نے بتایا کہ بن لادن کی حیثیت ایک عفریت کی سی تھی۔

آپریشن کے بعد کے احساسات کے حوالے سے اونیل کا کہنا تھا کہ اس نے اور اس کے ساتھیوں نے جب پائلٹ کی جانب سے آپریشن کے بعد افغان سرزمین میں داخل ہونے کی نوید سنی تو سکون اور خوشی کا عجیب سا احساس چھا گیا۔ اونیل کے مطابق آپریشن کے دوران یہ احساس مسلسل ساتھ رہا کہ اسامہ بن لادن کا گھر کسی بھی لمحے دھماکے سے تباہ ہو جائے گا اور وہ اور اس کے ساتھی وہاں سے زندہ نکلنے میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔

امریکی بحریہ کے اہل کار نے بتایا کہ اس کے ایک ساتھی نے زندگی کا سب سے دلیرانہ کام کیا جب اس نے ایک خود کش بم بار پر چھلانگ لگا کر ان سب کو ہلاک ہونے سے بچا لیا۔ اس کے بعد میں آگے بڑھا اور خود سے 3 فٹ کے فاصلے پر بن لادن کو پایا۔ اور فوری طور پر اسامہ کو پہچان کر اس کے سر میں گولی ماری۔

مزید پڑھیں۔  خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ متعلقہ ایس ایچ او کو نوٹس جاری

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں