چوتھا آل پاکستان عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ 29 مئی سے شروع ہوگا،16ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چمپئن شپ 6 مئی سے کراچی جمخانہ میں شروع ہوگی

ٹورنامنٹ
loading...

ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی، اور چمپئن شپ 12 مئی تک جاری رہے گی ٗ ڈائریکٹر محمد خالد رحمانی کی گفتگو

کراچی:پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھا آل پاکستان عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ 29 مئی سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم رانا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ملک بھر سے مختلف ٹیموں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 جون کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے بعد ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ انکا  کہنا  ہےکہ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا جائیگا جو کہ جون میں کراچی میں لگا جائیگا۔ عبدالرزاق نے کہا کہ منتخب ٹیم رواں سال جولائی میں ملائیشیا میں کھیلے جانے والی انٹرنیشنل روک بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

دوسری جانب کراچی  میں سندھ ٹینس ایسوسی ایشن اور کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 16ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چمپئن شپ 6 مئی سے کراچی جمخانہ میں شروع ہوگی۔ ایونٹ کے ڈائریکٹر محمدخالد رحمانی نے  میڈیا کوبتایا کہ چمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، انڈر۔ 9، انڈر۔ 11، انڈر۔ 13، انڈر ۔15 اور انڈر ۔17 شامل ہیں۔ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑیوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے نام کا اندراج (کل) جمعہ تک کرواسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔  نشہ آور مشروب پلا کر 12 افراد کا کالج طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ

 چمپئن شپ 12 مئی تک جاری رہے گی۔ محمد خالد رحمانی نے کہا کہ خواجہ سعید حئی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر جبکہ گلزار فروز، مشتاق احمد اور خالد شمسی نائب صدور ہوں گے، اسی طرح محمد خالد رحمانی ریفری و ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، فرحہ ریاض ایسوسی ایٹ سیکرٹری، سرور حسین میڈیا منیجر اور دیگر ممبران میں قدوسہ راجہ، رئیسہ اشفاق، عشرت زہرہ، نادیہ رزاق اور ریحان اسلم شامل ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں