بنی گالہ میں پنجاب کی نامورسیاسی شخصیات کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات،شمولیت کااعلان

imran -khan-aajkal-google.jpg

اسلام آباد  پنجاب سے تحریک انصاف کو مزید کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں،فیصل آباد، چنیوٹ، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرانوالہ سے نامور سیاسی شخصیات کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ اسلام آباد میں فیصل آباد، چنیوٹ، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرانوالہ سے نامور سیاسی شخصیات کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے ملاقات میں تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

loading...

ایل او سی پر آتشزدگی سے 3مکان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے

تفصیلات کے مطابق شمولیت اختیار کرنے والوں میں فیصل آباد سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہد خلیل ،رائے اعجاز کھرل اور چنیوٹ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی قاضی علی حسن شامل ہیں۔ان کے علاوہ پاکپتن سے سابق تحصیل ناظم فرخ ممتاز مانیکا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی شوکت بھی شامل ہیں۔جبکہ گوجرانوالہ سے رکن صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ کا بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔چیئرمین تحریک انصاف کی طرف سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا گیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  میاں نوازشریف کو وطن واپس آنا چاہیے ،شاہ محمود قریشی

اپنا تبصرہ بھیجیں