وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے شیرازی برادران کی ملاقات

Shahbaz Sharif -shrazi -aajkal

لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے شیرازی برادران نے ملاقات کی ،

شیرازی برادران نے اس موقع پر عوام کی فلاح و بہبود اورصوبہ پنجاب کی ترقی کیلئے شاندار اقدامات پرشہبازشریف کی کا رکردگی کو خراج تحسین پیشکرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے ویژن سے لاہور سمیت پنجاب کورول ماڈل بنایا ہے ۔ سندھ اوردیگر صوبوں کے لوگ بھی پنجاب کی ترقی کا کریڈٹ آپ اورآپ کی متحرک ٹیم کو دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپ نے بڑے منصوبوں کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے ۔آپ کی شہباز سپیڈ حقیقت میں پاکستان سپیڈ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شیرازی برادران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا صرف اورصرف ملک کی ترقی و خوشحالی ہے اوراس مقصد کیلئے ہم نے اپنا خون پسینہ بہایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اورملک کی ترقی ہمیشہ مشن رہی ہے اور رہے گی۔ جب بھی اللہ نے موقع دیا عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ہمارا ماضی اورحال عوام کی خدمت اورملک کی ترقی کے شاندار اقدامات سے عبارت ہے ۔

loading...

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں کے پاس نعروں اوردعوؤں کے سوا کچھ نہیں ۔زرداری اورنیازی نے اپنی سیاست کو صرف نعروں اورقوم کا وقت برباد کرنے تک محدود رکھااور کے پی کے اورسندھ کی ابتر صورتحال دیکھ کر ان کی کارکردگی کا بقول اندازہ ہوتا ہے۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں کوڑاکرکٹ،کھٹارا بسیں اورٹوٹی سڑکیں زرداری صاحب کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کی ترقی پاکستان کی ترقی نہیں، دیگر صوبے خوشحالی کے سفر میں یکساں رفتار سے آگے بڑھیں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا موقع دیا تو ترقی کا سفر کراچی سمیت سندھ تک لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے سیاسی مخالفین کی پرواہ کیے بغیر عوام کی فلاح وبہبود کے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے ۔عوام کو جھوٹے خواب دکھانے والے اپنے صوبوں میں بے نقاب ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی نے کے پی کے اور دوسری نے سندھ کا بیڑہ غرق کیا ہے ۔پنجاب میں عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کیاگیا ہے ۔

مزید پڑھیں۔  فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے یورپ سے بھی معافی مانگ لی

انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے والے اور بدترین کارکردگی دکھانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے۔مخالفین نے الزامات اورگالم گلوچ کی سیاست کی۔مسلم لیگ(ن) نے عوام کی خدمت کے سفر کو آگے بڑھایا ہے ۔ آئندہ بھی عوام کی فلاح کا ایجنڈا جاری و ساری رہے گا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں وزیر مملکت نیشنل فوڈ سکیورٹی سید ایاز علی شاہ شیرازی، سابق رکن قومی اسمبلی سید شفقت حسین شاہ شیرازی اورمسلم لیگ (ن) ٹھٹھہ کے صدر حاجی محمد حنیف میمن شامل تھے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں