خواتین کے لیے کالا عبایہ ضروری نہیں،شریعت نے عورت کو آزادی دے رکھی ہے،سعودی ولی عہد
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہاہے کہ موجودہ سعودی عرب وہ نہیں جو حقیقت میں ہے،امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ خواتین کے لئے کالا عبایہ اور سر پر کالا دوپٹہ ضروری نہیں۔ شریعت نے عورت کو آزادی دے رکھی ہے کہ وہ جس طرح چاہے اپنے ستر چھپائے۔ یہ ہم ہیں جنہوں نے کالا عبایہ لازم کررکھا ہے ورنہ شریعت میں اس کی صراحت نہیں۔
یاد رہے شہزادہ محمد بن سلمان جو کے ولی عہد بھی ہیں کے آنے کے بعد سے سعودی عرب میں بہت ساری اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ ان اصلاحات کو ویژن 2030 کا نام دیا گیا ہے۔
Discussion about this post