بالی وڈ اداکار متھن چکروتی کے بیٹے پر اداکارہ سے ریپ کا مقدمہ

متھن چکروتی
loading...

بھارتی دارالحکومت دہلی کی مقامی عدالت نے بالی وڈ اداکار متھن چکروتی کے بیٹے مہاکشے چکروتی پر اداکارہ سے ریپ کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی بھوج پوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ نے متھن چکروتی کے بیٹے مہاکشے کے خلاف شادی کا جھانسہ دے کر ریپ کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔

اداکارہ نے روہنی کی مقامی عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ’میرے مہاکشے کے ساتھ 2015 سے قریبی تعلقات ہیں اور وہ مجھ سے شادی کا وعدہ کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے لیکن اب مہاکشے اپنے وعدے کے مطابق مجھ سے شادی کرنے سے انکاری ہے‘۔

دہلی کی عدالت کے حکم پر اداکار متھن چکروتی کی اہلیہ اور بیٹے مہاکشے پر مقدمہ دہلی کے بیگم پور پولیس اسٹیشن میں درج کیا جائے گا جس میں ریپ، دھوکہ دہی، دھمکانے اور اسقاط حمل کی دفعات شامل کی جائیں گی۔

متھن چکروتی کی اہلیہ یوگیتا بالی پر اداکارہ کو ڈرانے دھکمانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بالی وڈ کے ’ڈسکو ڈانسر‘ متھن چکروتی کے بیٹے کی شادی 7 جولائی کو بالی وڈ فلم ’اینجل‘ میں کام کرنے والی ادکارہ مادالسا شرما سے ہونے والی ہے اور وہ ہدایت کار سبھاش شرما کی صاحبزادی ہیں۔

متھن کے بیٹے پر مقدمہ کرنے والی اداکارہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی البتہ یہ اطلاعات ہیں کہ وہ بھوج پوری اور بالی وڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  میں اپنے بچوں کو اپنی کہانی خود سناؤں گا، سنجے دت

اپنا تبصرہ بھیجیں