کینیڈین وزیراعظم نے 18 سال پہلے خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کا الزام مسترد کردیا

ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے 18 سال قبل ایک میوزک فیسٹیول کے دوران خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کے اپنے اوپر لگے الزام کو مسترد کردیا

سٹن ٹروڈو پر خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کا الزام 18 سال قبل سال 2000 میں شائع ایک روزنامچے کے اداریے کے سامنے آنے کے بعد منظر عام پر حال ہی میں سامنے آیا۔گزشتہ ماہ جون میں کینیڈا کے ایک وکیل اور مصنف وارن کنسیلا نے ماضی کے اس اداریے کو ٹوئٹر پر شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جسٹن ٹروڈو نے کرسٹن ویلی نامی خاتون کو ہراساں کیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انہیں اب ماضی کی کوئی منفی بات یاد نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے کرسٹن میں گزارا وہ دن اچھی طرح یاد ہے، اور مجھے اس روز بہت مزا ا?یا تھا، البتہ اس قسم کی کوئی منفی بات مجھے یاد نہیں۔دوسری جانب کینیڈا براڈکاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی) کے مطابق کرسٹن ویلی ایڈوانس میں کام کرنے والے بہت سے افراد نے اس ناخوشگوار واقع کی تصدیق بھی کی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  برطانیہ اور دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے بری خبر آگئ

اپنا تبصرہ بھیجیں