فلم ،دھوم 4، میں رنویر،سلمان خان کے ساتھ کام نہیں کریں گے،ذرائع

رنویر،سلمان خان

ممبئی:دھوم 4،میں پہلی دفعہ سلمان خان کے ساتھ رنویر سنگھ بھی مرکزی کردار کرنے کی افواہوں نے دم توڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ،دھوم 4، میں رنویر، سلمان خان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق سلمان خان، رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں کیوں کہ دونوں کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ 2016 میں پیرس میں فلم ’سلطان‘ کی اسکریننگ کے دوران رنویر سنگھ نے سلمان خان کے گانے پر رقص کیا تھا جس پر دبنگ خان آگ بگولہ ہوگئے تھے۔

سلمان خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھاکہ کیا رنویر نے سلطان نہیں دیکھی؟ دل تو چاہتا ہے کہ کرسی اس کے سر پر توڑ دوں۔اس واقعے کے بعد سے دونوں اداکاروں کے درمیان ایک سرد جنگ جیسی صورتحال پائی جاتی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آج 91ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں