لاہور:اچھرہ کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے شہری کو زخمی کر دیا ،پولیس نے جائے وقوعہ کا جائز ہ لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقہ بابااعظم چوک کے قریب حسن بٹ اور غواش بٹ نے دیرینہ دشمنی کی وجہ سے موقع ملتے ہی مشتاق عرف روفا کو اپنے دستی پسٹل سے فائر مار کر شدید زخمی کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرشواہد اکٹھے کر تے ہوئے زخمی مشتاق کی درخواست پر مقدمہ نمبر 310/18اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی
Discussion about this post