آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
علی زنجانی
اگست03    جمعہ۔
برج حمل
  نصیب یاوری کرنے سے بہت سے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی آئے گی۔ مالی مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا اور شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا۔ حاسدین کا خاتمہ ہو سکے گا۔ 
برج ثور
 گھریلومعاملات مسائل کا شکار رہیں گے لیکن غصے اور جذبات سے یہ مسائل حل نہ ہونگے بلکہ مزید بگڑیں گے ۔ لہٰذا تحمل مزاجی سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔
 
برج جوزا
  نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔ جس سے ڈپریشن میں کمی آئے گی۔ خواہشات کی تکمیل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ سماجی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔
 
 
برج سرطان
  خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ شراکتی کام مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ 
 
برج اسد
  اجنبی افراد سے محتاط رہیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ گھریلو معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ ملازم پریشانی کا باعث ہو سکتے ہیں۔ دوستوں سے اختلافات ہو سکتے ہیں۔
 
برج سنبلہ
  زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔
برج میزان
  شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ دوست مددگار رہیں گے۔ موڈ فریش رہے گا۔
برج عقرب
 آج کے دن جو بھی نیا کام شروع کریں گے وہ آپ کی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔ دوستوں کا تعاون رہے گا۔ سیر و سیاحت کا پروگرام خوشگوار گزرے گا۔ مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔ 
 
برج قوس
 گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ مالی معاملات میں دوسروں کی رائے سے گریز کرنا بہتر رہے گا ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ طالب علم نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔
برج جدی
  مالی معاملات طے کرتے وقت احتیاط برتیں نئے دوست راحت کا باعث ہونگے۔ جائیداد سے متعلقہ امور میں سرمایہ کاری منافع بخش رہے گی۔ عزیز و اقارب کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔
 
برج دلو
  انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔
 
 
برج حوت
 نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ اجتماعی کام میں حصہ لے سکیں گے۔ دوستوں کیساتھ وقت گزار سکیں گے۔ نئی سرمایہ کار کر سکیں گے۔ کسی معاملے میں وقتی پریشانی ہو سکتی ہے۔ صحت کا خیال رکھیں۔
———————————————————————————
 

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کیا آپ 9 جنوری کوپیدا ہوئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں