حکومت سازی کے فارمولے پرغور کیلئے پی ٹی آئی کا اجلاس 3 بجے ہوگا

عمران خان

اسلام آباد:عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے بنی گالہ میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے امور پر غور ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کے فارمولے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان آج بنی گالہ میں ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات کریں گے جب کہ ان کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سجاد علی کے نئے گانے ’لگایا دل‘ نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی دھوم مچادی

اپنا تبصرہ بھیجیں