میں چھری سے تمہارا گلا کاٹ سکتی ہوں، عورت نے مرد کا جینا حرام کردیا

ایمرے

برطانیہ کے ایک بس ڈرائیور نے ایک خاتون کے ڈر سے بلٹ پروف جیکٹ پہننا شروع کردی ہے۔ یہ خاتون سائے کی طرح ان کے پیچھے لگی رہتی ہیں

لندن: مشہور شخصیات کو اجنبی لوگ کئی بارتنگ کرتے ہیں جو ان کے مداح بھی ہوسکتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ایک عام شخص کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ایمرے مارٹن روزانہ کئی گھنٹوں تک بس چلاتے ہیں۔ اچانک ایک اجنبی خاتون مسافر کا ان سے سامنا ہوا جو ان کے ساتھ مسلسل آنے اور جانے والے راستوں پر ساتھ رہنے لگیں۔

ایک مرتبہ جب ایمرے دوپہر کا کھانا کھارہے تھے کہ وہ خاتون ان کے قریب آئی اور مسلسل کانپ رہی تھیں۔ خاتون نے اعصاب زدہ کیفیت میں کہا کہ وہ بتا نہیں سکتیں کہ وہ انہیں (ایمرے کو) کس قدر پسند کرتی ہیں۔

اس پر ایمرے نے نہایت اطمینان سے جواب دیا کہ وہ پہلے ہی ایک لڑکی سے محبت کرتے ہیں اور مزید کسی لڑکی سے کوئی رابطہ رکھنے کے خواہشمند نہیں۔اس پر وہ خاتون کپکپاتے ہوئے رونے لگیں۔ ایمرے کا کہنا ہے کہ میں نے زندگی میں کسی بالغ فرد کو اس طرح روتے نہیں دیکھا جو بہت عجیب تھا۔ مگراس کے بعد صورتحال مزید گمبھیر اور عجیب ہوگئی۔

اس کے بعد چارلی ہوویلز نامی اس خاتون نے مسترد ہونے کے باوجود ایمرے کا پیچھا نہیں چھوڑا۔ خاتون کو سب معلوم ہے کہ وہ ڈیوٹی پر کب جاتے ہیں اور کونسی بس چلاتے ہیں۔ اس کے بعد خاتون نے ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ، گھر کا پتا اور دیگر تفصیلات بھی معلوم کرلیں۔

مزید پڑھیں۔  نیمار کی وجہ سے اسکول کے بچوں کے فٹبال کھیلنے پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کر دی گئی

سب معلوم کرنے کے بعد خاتون دن میں کئی بار انہیں نظر آنے لگیں۔ایمرے سخت پریشان تھے کہ ان کی گرل فرینڈ نے بھی ان کا ساتھ چھوڑدیا۔

 دوسری جانب خاتون کی جانب سے تنگ کرنے کا رویہ بڑھتا گیا اور مزید خوفناک ہوتا چلا گیا۔ ایک مرتبہ چارلی ان کے گھر کے دروازے پر آئیں اور اس کے بعد انہیں دھمکی دی کہ وہ چھری سے اس کا گلا کاٹ سکتی ہیں۔

اس کے بعد ایمرے نے بس چلاتے ہوئے بلٹ پروف جیکٹ پہننا شروع کردی اور گھر بھی تبدیل کرلیا۔ اس دوران پولیس  نے چارلی کو بار بار وارننگ دینے کے باوجود اپنا رویہ تبدیل نہ کرنے پر جیل بھیج دیا۔ لیکن وہ جیل کی مدت پوری کرنے کے بعد دوبارہ ایمرے کو تنگ کرنے لگیں اور سیکڑوں مرتبہ اس کا پیچھا بھی کیا۔

پولیس نے ایمرے کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی اسے قتل کرسکتی ہے ۔ اب چارلی کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہےلیکن اس دوران ایمرے کو بار بار ملازمت بدلنے، کام سے غیرحاضر رہنے اور مکان بدلنے پر ہزاروں ڈالر سالانہ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں