قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کی اجازت دی گئی تو سب کھل کر سامنے آ جائے گا،بختاور بھٹو زر داری

بختاور بھٹو زر داری

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماسابق صدر آصف علی زر داری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اگر سر عام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے تو تحریک انصاف مزید کئی نشستیں کھو بیٹھے گی۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں بختاور بھٹو نے کہا کہ قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کی اجازت دی گئی تو سب کھل کر سامنے آ جائے گا۔

بختاور نے کہا کہ جہاں 10 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی میں ووٹوں کا فرق آیا، گنتی زبردستی رکوا دی گئی،دھاندلی سرعام اور کھلم کھلا ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ الیکشن انتخاب نہیں ایک مذاق تھا، اس میں ووٹر کی توہین کی گئی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ننھے مہمان کی آمد: ثانیہ مرزا اور بھارتی صحافی کی ٹوئٹر پر نوک جھونک

اپنا تبصرہ بھیجیں