چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
Loading...

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں برطانیہ میں موجود غیر قانونی پاکستانی دولت کی وطن واپسی سے متعلق بات کی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عمران خان نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ پاکستان کی لوٹی گئی اور کرپٹڈ پاکستانی سیاستدانوں کی برطانیہ میں چھپائی گئی دولت پاکستان واپس لائیں گے، ملاقات میں پاکستان کیلئے برطانوی امداد پر بھی بات کی گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی طرف سے تحقیقات یا غیرقانونی پراپرٹی قبضے میں لینے سے متعلق برطانیہ کو اب تک کوئی خصوصی درخواست نہیں دی گئی ہے۔برطانوی حکومت اس سے قبل منی لانڈرنگ کے معاملے پرپاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعمیری کام جاری رکھنیکا بیان دے چکی ہے۔

Loading...

دوسری جانب برطانوی حکومت منی لانڈرنگ اور کرپشن روکنے کیلئے نیا قانون لائی ہے، جس کے تحت حکومت کو ملک میں موجود غیرقانونی پراپرٹی کو ضبط کرنے اور اثاثے منجمد کرنے کا اختیار ہے۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں