تحریک انصاف عوام کی مقبول ترین جماعت ہے،یاسمین راشد

پاکستان
Loading...

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنماو پنجاب اسمبلی میں نامزد ایم پی اے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کی مقبول ترین جماعت ہے ،عوام نے بھرپور مینڈیٹ دیا ہے جس کا احترام ہونا چاہئے،

چند مفاد پرست سیاستدان نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اگر یہ قوم سے مخلص ہیں تو انتخابی نتائج قبول کریں اور احتجاج کی بجائے پارلیمنٹ میں اپنے تحفظات پیش کریں تاکہ جمہوری عمل مزید پختہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہمارے پاس نمبر گیم مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہو چکے،
پنجاب میں بھی خیبر پختونخواہ کی طرح پولیس،پٹوار کے ساتھ ساتھ صحت تعلیم کے شعبوں میں بھی انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں گی پولیس میں سیاسی اثر اسوخ کو ختم کرکے عوام کے ماتحت کیا جائے گا،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں قومی اداروں کو کمزور اور بے وقعت کیا گیا جس کے باعث آج پاکستان کا ادارتی نظام اپنی افادیت کھو چکا ہے تحریک انصاف اداروں کو مضبوط کرے گی اور عمران خا ن کی کرپٹ عناصر کے خلاف جہدوجہد کامیاب ہوگی،
پی ٹی آئی کی حکومت کی تشکیل میں روڑے اٹکانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، ہار اورجیت سیاسی عمل کا حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت تشکیل دیتے ہی کرپٹ عناصر کا کڑا محاسبہ کرنے سمیت انکے حواریوں کو بھی بے نقاب کرے گی، صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنا کر الیکشن کمیشن، نگران حکومت اور سکیورٹی اداروں نے نئی تاریخ رقم کی ہے اگر کسی حلقے پر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو وہ آئینی راستہ اختیار کرے ،
قوم کی واضح اکثریت نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کرتے ہوئے اپنے لئے اچھے حکمران کا انتخاب کرلیا ہے۔اور ہم عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
(Visited 34 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں