بھارتی کپتان کوہلی نے تاریخی سنچری انوشکا شرما کے نام کردی

کپتان ویرات کوہلی

لندن :بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف بنائی گئی تاریخ ساز سنچری کو اپنی بیوی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے نام کردیا۔

انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار تھی اور انگلینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور 287 رنز کے جواب میں ٹیم یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوانے لگی تاہم انگلش فیلڈرز کی ناقص کارکردگی اور دو ڈراپ کیچز کی بدولت کوہلی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 149رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کے سبب انگلش ٹیم پہلی اننگز میں صرف 13رنز کی برتری حاصل کر سکی۔

سنچری کی تکمیل کے بعد کوہلی نے جشن مناتے ہوئے نے گلے میں موجود چین میں بندھی اپنی شادی کی انگوٹھی نکالی اور میدان میں موجود اپنی بیوی انوشکا کی جانب دیکھتے ہوئے اسے چوما۔کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ میں 22ویں سنچری کی تکمیل کے بعد اسٹینڈز میں موجود انوشکا شرما کیمرے کا محور بن رہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کوہلی اور انوشکا شرما اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نامور فلمی ہدایتکار حسن طارق کی برسی خاموشی سے گزر گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں