نیا بلدیاتی نظام کیسا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان

عثمان بزدار
loading...

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام لائیں گے، انشا اللہ نتائج دیں گے اور عوام کو جلد تبدیلی کا احساس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام لائیں گے، نئے بلدیاتی نظام میں مسائل دہلیز پر حل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کو لے کر تیزی سے آگے بڑھیں گے، میری ٹیم محنتی اور باصلاحیت افراد پر مشتمل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ انشا اللہ نتائج دیں گے اور عوام کو جلد تبدیلی کا احساس ہوگا، عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے کارکن کی حیثیت سے دن رات ایک کردیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مائیکل کوہن نے بھری عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ کا بھانڈاپھوڑدیا

اپنا تبصرہ بھیجیں