“دل دل پاکستان” آج بھی دلوں میں زندہ۔۔۔

جنید جمشید
loading...

لاہور:کروڑوں دلوں میں بسنے والے معروف سکالر، مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید ہم میں نہیں مگر ان کےچاہنے والے آج ان کی 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

جنید جمشید نے فن موسیقی، فیشن ڈیزائننگ، گیت نگاری اور تعلیم کےشعبے میں نام کمایا۔ خوبصوت مترنم آواز، حمد الہی میں ڈوبی ہوئی نعت پڑھیں تو دل میں اترجائے۔

فن موسیقی میں نام کمانے والے مرحوم جنید جمشید کی آج سالگرہ ہے۔  وہ آج ہم میں نہیں لیکن ان کی یادیں آج بھی دلوں میں تازہ ہیں۔

جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی لیکن وجہ شہرت موسیقی سے ملی۔ ملی نغموں سمیت ان کے گائے گیت آج بھی دلوں کے تار چھیڑ دیتے ہیں۔

جنید جمشید بہت سے لوگوں کے لیے ایک متاثر کن شخصیت تھے، انہوں نے نعتوں کے ساتھ ساتھ کئی دینی پروگرامز اور ایونٹس میں بھی شرکت کی، اپنی زندگی کے آخری سفر میں بھی وہ اسلام کی تبلیغ پر موجود تھے۔

جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو پی آئی اے فلائیٹ 661 کے حادثے میں وفات پاگئے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  جعلی کرنسی پھیلانے والا گروہ گرفتار

اپنا تبصرہ بھیجیں