سنجے دت اور پوجابھٹ 27 سال بعد پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

سنجے دت اور پوجا بھٹ
loading...

فلم’’سڑک‘‘ کے سیکوئل میں عالیہ بھٹ اور ادتیا رائے کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ,فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع کی جائے گی اور 15 نومبر 2019 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی: بالی ووڈ کے سنجو بابا اور پوجا بھٹ کی مشہور جوڑی 27 سال بعد ایک بار پھر فلم ’سڑک‘ کے سیکوئل میں نظر آئے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کی معلومات کے مطابق 1991 کی بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’سڑک‘ کے سیکوئل میں مرکزی کرداروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

 جس میں سنجے دت اور پوجا بھٹ ایک بار پھر 27 سال بعد جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے جب کہ فلم میں عالیہ بھٹ اور ادتیا رائے کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم ’سڑک‘ کے سیکوئل کی کہانی باپ اور بیٹی کے گرد گھومتی نظرآئے گی جس میں سنجے دت منشیات سے نجات پانے والے شخص کا کردار ادا کریں گے جب کہ عالیہ بھٹ سنجے کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی۔

فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع کی جائے گی جوکہ  15 نومبر  2019 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا فیصلہ، مریم نواز کی شکایات پر عمل

اپنا تبصرہ بھیجیں