برازیل کے 200 سال قدیم نیشنل میوزیم میں آگ بھڑک اٹھی

برازیل کے معروف شہر ریو ڈی جنیرو میں قائم ملک کے قدیم ترین سائنسی ادارے نیشنل میوزیم میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے ابھی تک کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ میوزیم کبھی پرتگال کے شاہی خاندان کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا۔ رواں سال کے آغاز پر اس کی تعمیر کا 200 سالہ جشن منایا گیا تھا۔ برازیل کے سرکاری ٹی وی پر دکھائی جانے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ آگ اتوار کے دن میوزیم کے بند ہونے کے بعد لگی اور پھر پوری عمارت میں پھیل گئی۔
آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی علم نہیں ہو سکا ہے۔ برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر نے ایک ٹویٹ میں اسے برازیل کے تمام باشندوں کے لیے افسوسناک دن قرار دیا ہے۔
برازیل کے ٹی وی گلوبو کے ساتھ ایک انٹرویو میں میوزیم کے ڈائریکٹر نے اسے ثقافتی سانحہ قرار دیا۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق اس میوزیم میں برازیل اور مصر سمیت دوسرے ممالک کی تاریخ سے متعلق ہزاروں نادر اشیاء موجود تھیں۔
اس میوزیم کے قدرتی تاریخ کے ذخائر میں ڈائنوسار کی ہڈیاں اور ایک خاتون کا 12000 سال پرانا ڈھانچہ بھی رکھا ہوا تھا۔ یہ ڈھانچہ امریکی براعظموں پر دریافت ہونے والا قدیم ترین ڈھانچہ تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی ریڈلرٹ کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں