ٹھرک پن کی انتہا ۔۔۔ تدفین کے موقع پر 25 سالہ گلوکارہ سے نازیباہ سلوک

گلوکارہ

لاس اینجلس: گزشتہ ماہ 16 اگست کو طویل علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں چل بسنے والی امریکی گلوکارہ اریتھا فرینکلن کی آخری رسومات کے دوران 25 سالہ اداکارہ کے ساتھ نازیبا رویہ رکھنے والے عیسائی بشپ نے معافی مانگ لی۔

خیال رہے کہ 76 سالہ اریتھا فرینکلن اریتھا فرینکلن کو پرسوز آواز اور روح میں اتر جانے والی موسیقی پیش کرنے کی وجہ سے روح کی ملکہ بھی کہا جاتا تھا۔

 امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این’ کے مطابق اریتھا فرینکلن کی آخری رسومات یکم ستمبر کو ہوئیں، جس میں درجنوں اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اریتھا فرینکلن کی آخری رسومات کے دوران انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 25 سالہ امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے سمیت دیگر گلوکاراؤں اور فنکاروں نے گانے گاکر انہیں اعزاز بخشا۔

بعد ازاں اریتھا فرینکلن کی آخری رسومات کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں تقریب کے دوران مذہبی رسومات کی ادائیگی کرانے والے بشپ چارلس ایچ الیس کونوجوان اداکارہ آریانا گرینڈے کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذہبی رسومات ادا کرانے والے مذہبی پیشوا نے خود سے چھوٹی عمر کی اداکارہ کو نامناسب انداز میں نہ صرف گلے لگایا بلکہ اسے نامناسب انداز میں چھوتے بھی رہے۔

ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے والے صارفین نے مذکورہ مذہبی شخصیت پر لوگوں نے تنقید کی اور گلوکارہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس عمل کے خلاف آواز اٹھائیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آریانا گرینڈے گانا گانے کے بعد مذہبی پیشوا سے آکر ملتی ہیں اور وہ انہیں پہلو میں کھڑا کر کے مسلسل نامناسب انداز سے چھو رہے ہیں۔

بشپ کے نامناسب رویے پر خاموش رہنے پر کچھ لوگوں نے آریانا گرینڈے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم کچھ صارفین نے ان کی ویڈیوز کے وہ حصے بھی شیئر کیے، جن میں گلوکارہ کو بشپ کے رویے سے خفا ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں۔  نامور گلو کار ، فلم ساز، صداکار، اداکار، فلم ڈسٹری بیوٹر وکالم نگار عنائت حسین بھٹی کی 19ویں برسی کل جمعرات کو منائی جائے گی

ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر اسی معاملے پر دنیا بھر سے 90 ہزار ٹوئیٹس کی گئی اور اداکارہ کے ساتھ لوگوں نے حمایت بھی کی۔

اپنے اوپر تنقید ہونے کے بعد بشپ نے گلوکارہ اور عوام سے معافی بھی مانگی۔اسکائی نیوز کے مطابق بشپ چارلس ایچ ایلس نے اپنے رویے پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کا ارادہ خاتون کو چھونے کا نہیں تھا۔

بشپ نے وضاحت کی کہ انہوں نے غیر ارادی طور پر اپنے ہاتھ آریانا گرینڈے کے جسم پر رکھے اور انہیں اس چیز کا احساس نہیں تھا کہ وہ کوئی نامناسب حرکت کر رہے ہیں۔

بشپ نے اپنے رویے پر عام لوگوں اور اداکارہ سمیت تمام افراد سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ انہوں نے انجانے میں حدود پار کی ہوں، لیکن وہ اپنے اس عمل پر معافی کے طلبگار ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں