سلمان خان کے مدحواں کے لیے بُری خبر۔ ۔ ۔

سلمان خان
loading...

بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ چینی باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔

سلمان خان 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سلطان‘ میں پہلوان کاکردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔ فلم نے بھارت میں کمائی کے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے تھے اور 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

فلم ’سلطان‘ سلو میاں کی دوسری 300 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی فلم ہے لیکن یہ فلم 2 سال بعد چین میں کمال نہیں کرسکی ہے۔عامر خان کی ’دنگل‘ چین میں بے حد پسند کی گئی تھی لیکن سلمان خان کی ’سلطان‘ چینی باکس آفس پر بڑا ہاتھ مارنے میں ناکام رہی اور فلم نے 3 روز میں صرف 21 کروڑ سے زائد کمائی کی ہے۔

سلمان خان کی ’سلطان‘ کو چین میں 31 اگست کو ریلیز کیا گیا جہاں اسے 40 ہزار اسکرینوں پر جگہ ملی لیکن سلو میاں بطور پہلوان چینی فلم بینوں کو متوجہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بالی ووڈ فلم "پدماوت" پُرتشدد مظاہروں کے باوجود ریلیز

اپنا تبصرہ بھیجیں