عماد وسیم کرکٹ کیوں نہیں کھیل سکتے؟؟

فٹنس ٹیسٹ

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے۔

ان کی پاکستان ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔منگل کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سپورٹ اسٹاف عماد وسیم کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے لئے ایک اور موقع دیں گے۔حیران کن طور پر فٹنس ٹیسٹ میں سابق کپتان اور آل راونڈر محمد حفیظ نے شرکت نہیں کی۔ انہوں نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ وہ اپنی بہن کی علالت کی وجہ سے نہیں آسکتے تاہم شام کو حفیظ پریکٹس کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ محمد حفیظ منگل کو فٹنس ٹیسٹ دیں گے تاہم انہیں پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ان کی جگہ ایشیا کپ کی ٹیم میں اوپنر شان مسعود شمولیت کے مضبوط امیدوار دکھائی دے رہے ہیں۔قومی اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ میں کپتان سرفراز احمد سپر فٹ قرار پائے اور دوسروں کے لئے مثال بن گئے۔سرفراز احمد نے کراچی میں گزشتہ دو ہفتے کلفٹن میں سخت ٹریننگ کی تھی جس کے بعد ان کے فٹنس لیول میں نمایاں بہتری دکھائی دی۔ ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی اوسط 18.9 رہی۔

کپتان سرفراز احمد کا ٹیسٹ میں کیریئر کا بہترین نتیجہ سامنے آیا۔ان کا فٹنس لیول 18.4 فیصد رہا۔یو یو ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کیلئے کم سے کم 17.4 پوائنٹس حاصل کرنا لازمی تھا۔حسن علی کی فٹنس میں بھی بہتری، 20 پوائنٹس حاصل کیے۔فاسٹ بولر جنید خان کی یو یو ٹیسٹ میں ٹاپ 3 پوزیشن۔ذرائع کے مطابق شعیب ملک کے فٹنس لیول میں بھی بتدریج بہتری، 17.8 پوائنٹس ملے۔

مزید پڑھیں۔  سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے سر فخر سے بلند کر دیا: فیصل صالح
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں