ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن بلوچستان اورپیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کا حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کیلئے دو روز کاالٹی میٹم

ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن بلوچستان اورپیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے حکومت کو مطالبات تسلیم کئے جانے کے حوالے سے دو روز کاالٹی میٹم دے دیا،بصور ت دیگر صوبہ بھر میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردی جائیں گی۔اس بات کا اعلان صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر خوستی نے پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے رہنماوں کے ہمراہ نیوز کا نفرنس میں کیا۔

ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ مطالبات کے حق میں 27 روز سے احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں ،تقریبا دو ہفتے قبل حکومتی وفد نے یقین دھانی کرائی تھی کہ وزیر علی کے بیرون ملک سے آنے پر دو روز میں مطالبات تسلیم کرلئے جائیں گے مگر اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا ،صدرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹریاسرخوستی نے اعلان کیا کہ اگر24گھنٹے میں مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند کردی جائیں گی،ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کیحق میں احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کااعلان بھی کیا ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے انکشافات، وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایم ڈی بلال مصطفی کو بر طرف کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں