سنجے دت عرف سنجو بابا کی زندگی پر مبنی فلم جون میں ریلیز کی جائے گی

سنجے دت

فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار رنبیر کپور ادا کررہے ہیں‘سونم کپور اہم کردار ادا کریں گے

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم طویل عرصے سے خبروں میں موجود ہے۔ فلم کا نام کیا ہوگا اس پر بھی کافی بحث جا رہی لیکن ابھی تک  فلم کا نام “دت” لیا جا رہا ہے لیکن کوئی فائنل نام سامنے نہیں آیا ہے۔ اس کے علاوہ  قیاس آرائیاں کی جا رہیں تھیں کہ اس فلم میں اداکارہ سونم کپور مادھوری ڈکشٹ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ تاہم اب سونم کپور نے اس افواہ کو بے بنیاد ٹھرا دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سونم کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ فلم’ ’دت‘‘ میں کسی اداکارہ کا کردار ادا نہیں کررہی۔

loading...

سونم کپور کا کہنا تھا کہ اس فلم میں میرا ایک چھوڑا لیکن اہم کردار موجود ہے، لیکن یہ وہ نہیں جو سب سوچ رہے ہیں، میں فلم میں کوئی اداکارہ نہیں بنی، مجھے کچھ اور کہنے کی بھی اجازت نہیں۔

خیال رہے کہ’ ’دت‘‘ فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار رنبیر کپور ادا کررہے ہیں، فلم میں سونم اور رنبیر کے علاوہ انوشکا شرما، پریش راول، منیشا کوئرالا، کرشمہ تنا، وکی کوشل اور جم سربھ بھی موجود ہیں۔فلم کی کہانی راج کمار ہیرانی نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات بھی وہی دے رہے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  چیف سیکرٹری پنجاب نے جی پی او چوک میں پڑ نے والے شگاف کا نوٹس لے لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں