اوگرا نےایل پی جی کی قیمت میں ماہ مئی 2018 میں 5000 روپے کا اضافہ کردیا

ایل پی جی
loading...

 ایل پی جی کی فی کلو قیمت 6روپے، فی 11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت70 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت270روپے بڑھ گئی ہے

کراچی :آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین محمد عمران خان نے کہا کہ اوگرا نے لوکل ایل پی جی کی قیمت میں ماہ مئی 2018 میں 5000 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

اوگرہ نے اپریل کے مقابلے میں مئی کی فی ٹن ایل پی جی کی قیمت53,206 سے بڑھا کر کے 58,278کردی ہے جو کہ مئیCPکے مقابلے سے بھی زیادہ ہے۔،اس اضافہ کے نتیجے میں لوکل ایل پی جی کی فی کلو قیمت 6روپے، فی 11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت70 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت270روپے بڑھ گئی ہے۔

 انھوں نے کہاکہ ملک بھرکے مجاز ڈسٹری بیوٹرز اور مارکیٹنگ کمپنیاں اوگرہ کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 5000 روپے کے اضافہ کے علان کی وجہ سے پریشان ہوگئیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایل پی جی کی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر کھٹری ہے اور اس کی سیل میں نمایاں کمی واقع ہوئی اب اس اضافہ کی وجہ سے سیل میں مزید کمی واقع ہوجائے گی۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہا کہ اوگرہ کو چاہیے کہ مقامی ا یل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے علان کو فوراً واپس لے او ر ا یل پی جی کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ ایک عام صارف کواسکی مطلوبہ ضروریات کے مطابق سستے داموں ایل پی جی کی دستیابی یقینی بن سکے۔

مزید پڑھیں۔  جنسی ہراسانی کا الزام:گلوکار علی ظفر کا قانونی نوٹس میشا شفیع کو موصول
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں